وَعَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلَائِكَةِ فَقَالَ أَنبِئُونِي بِأَسْمَاءِ هَٰؤُلَاءِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
اور (اللہ نے) آدم کو تمام (٦٩) نام سکھا دئیے۔ پھر انہیں فرشتوں کے سامنے پیش (٧٠) اور کہا کہ مجھے ان کے نام (٧١) بتا ؤاگر تم سچے ہو۔
اللہ تعالیٰ نے جب آدم کو منصب خلافت پر فائز کیا تو اس راز سے پردہ بھی اٹھادیا اور القاو الہام کے ذریعے سب کے سب نام آدم کو سکھادیے یہ ایک صلاحیت اور ایک قوت تھی جو اللہ تعالیٰ نے انسان کو دی ۔ سارے علم كی بنیاد چیزوں کے نام پر ہے ۔ پھر اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم سے کہا کہ ان چیزوں کے نام بتاؤ تو انھوں نے فوراً سب کچھ بیان کردیا جو فرشتے نہ کرسکے اس طرح اللہ تعالیٰ نے ایک تو فرشتوں پر تخلیق آدم كی حكمت واضح کردی اور دوسرے دنیا کا نظام چلانے کے لیے علم کی اہمیت و فضیلت بیان کردی۔ یہ حکمت و فضیلت دیکھ کر فرشتوں نے اپنی علم و فہم کی کمی کا اعتراف کرلیا۔ دوسرے اس سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہی ہے اور اللہ کے برگزیدہ بندوں کو اتنا ہی علم ہوتا ہے جتنا انھیں عطا کیا جاتا ہے۔