سورة الصافات - آیت 65
طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس کا خوشہ شیاطین کے سروں کے مانند ہوتا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بے شک وہ درخت جہنم کی جڑ سے نکلتا ہے: اس درخت کی اصل جڑ جہنم میں ہے۔ اس کے خوشے اور شاخیں بھیانک، ڈراؤنی، لمبی چوڑی، دور دور تک شیطانوں کے سروں کی طرح پھیلی ہوئی ہیں (اسے بدصورتی اور خباثت کی بنا پر شیطانوں کے سروں سے تشبیہ دی، جس طرح اچھی چیز کے بارے میں کہتے ہیں گویا کہ وہ فرشتہ ہے)