سورة الصافات - آیت 50

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ان کے بعض بعض کی طرف رخ کرکے (١٤) ایک دوسرے سے پوچھیں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جنتی، جنت میں بیٹھے ہوئے دنیا کے واقعات یاد کریں گے اور ایک دوسرے کو سنائیں گے کہ دنیا میں کیا کیا حال گزرے، کیسے کیسے دن کٹے۔ اس پر ایک شخص کہے گا، میری سنو! میرا شیطان میرا ایک مشرک ساتھی تھا جو مجھ سے اکثر کہا کرتا تھا۔ کہ کیا تمھاری بھی مت ماری گئی ہے کہ تم اس بات پر یقین رکھتے ہو کہ جب ہم مر کر مٹی میں مل جائیں گے اور کھوکھلی اور بوسیدہ ہڈیاں بن جائیں گے پھر ہمیں زندہ کر کے ہمارا حساب لیا جائے گا اور پھر اس کے مطابق جزا دی جائے گی؟ پھر وہ جنتی اپنے جنت کے ساتھیوں سے کہے گا کہ کیا تم پسند کرتے ہو کہ ذرا جہنم میں جھانک کر دیکھیں۔ شاید مجھے یہ باتیں کہنے والا وہاں نظر آ جائے تو تمہیں بتلاؤں کہ یہ شخص تھا جو یہ باتیں کرتا تھا۔