سورة الصافات - آیت 29

قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ جواب دیں گے، بلکہ تم ایمان لانے والے (٩) تھے ہی نہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس کے جواب میں ان کے قائد، لیڈر اور پیشوا حضرات یہ جواب دیں گے کہ تم خود مجرم ضمیر تھے۔ ہم نے زبردستی تمہیں اپنی اطاعت پر مجبور نہیں کیا تھا نہ ہم میں کوئی ایسا زور او رطاقت تھی آج تم خواہ مخواہ ہمیں موردِ الزم ٹھہرا رہے ہو۔