سورة الصافات - آیت 20

وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور کہیں گے، ہائے ہماری بردباری ! یہ تو قیامت کا دن (٧) ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مجرم لوگ قیامت کے دہشت انگیز اور وحشت انگیز امور کو دیکھ کر کہیں گے۔ ہائے ہائے! یہی تو روز جزا ہے۔ تو مومن اور فرشتے بطور ڈانٹ ڈپٹ اور ندامت بڑھانے کے لیے ان سے کہیں گے۔ ہاں یہی وہ فیصلے کا دن ہے جسے تم سچا نہیں مانتے تھے۔