قُلْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ عَلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَالنَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ
آپ کہہ (63) دیجئے کہ ہم اللہ پر ایمان لے آئے، اور اس پر جو ہم پر نازل ہوا، اور جو ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اس کی اولاد پر نازل ہوا، اور جو موسیٰ اور عیسیٰ اور دیگر نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے دیا گیا، ہم ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے، اور ہم اسی کے لئے اپنی گردن جھکائے ہوئے ہیں
یعنی تمام سچے نبیوں پر ایمان لانا کہ وہ اپنے اپنے وقت میں اللہ کی طرف سے مبعوث تھے۔ نیز ان پر جو کتابیں اور صحیفے نازل ہوئے ان کے بارے میں بھی یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ آسمانی کتابیں تھیں اور واقعی اللہ کی طرف سے نازل ہوئی تھیں۔ گوکہ اب عمل قرآن پر ہی ہوگا، کیونکہ قرآن نے پچھلی کتابوں کو منسوخ کردیا ہے۔