سورة يس - آیت 4
عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ سیدھی راہ پر ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ کی ہستی موجود ہے اور یہ کلام اسی کا ہو سکتا ہے۔ اور یہ کہ آپ بلاشبہ آپ اسی اللہ کے رسول ہیں۔ لہٰذا جو طرز زندگی آپ پیش کر رہے ہیں وہی انسانیت کے لیے سیدھی راہ ہو سکتی ہے اس میں نہ افراط ہے اور نہ تفریط یا ایسے راستے پر ہیں جو سیدھا اور مطلوب منزل (یعنی جنت) تک پہنچانے والا ہے۔