سورة سبأ - آیت 38
وَالَّذِينَ يَسْعَوْنَ فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو لوگ ہماری آیتوں کے خلاف (٣٠) اس زعم میں کوشش کرتے ہیں کہ وہ ہمیں عاجز بنا دیں گے انہیں عذاب میں ڈال دیا جائے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نیچا دکھانے سے مراد: آیات کا مذاق اُڑانا، انھیں تسلیم نہ کرنا، اللہ کے راستے میں روڑے اٹکانا، ایمانداروں کو ایذائیں دینا اور ایسی تدبیریں اور سازشیں تیار کرنا جن سے وہ اسلام کو کمزور یا نیست و نابود کر سکیں کہ یہ سب باتیں اس میں شامل ہیں۔ (تیسیر القرآن)