سورة الأحزاب - آیت 2
وَاتَّبِعْ مَا يُوحَىٰ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آپ پر آپ کے رب کی جانب سے جو وحی (٢) آتی ہے اس کی اتباع کیجیے (مومنو !) بے شک اللہ تمہارے اعمال سے پوری طرح باخبر ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جو کچھ آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے۔ یعنی قرآن کی اور احادیث کی بھی۔ اس لیے کہ احادیث کے الفاظ گو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے ہوتے ہیں لیکن ان کے معانی و مفاہیم من جانب اللہ ہی ہوتے ہیں اسی لیے ان کو وحی خفی یا وحی غیر متلو کہا جاتا ہے۔ پس اس سے تمہاری کوئی بات مخفی نہیں رہ سکتی اپنے تمام معاملات اور احوال میں اور اللہ ان لوگوں کے لیے کافی ہے جو اس پر بھروسہ رکھتے ہیں اور اس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ (احسن البیان)