سورة الأحزاب - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تعارف یہ سورت متعدد احکام و فرامین اور خطبات پر مشتمل ہے۔ جو اس زمانے کے اہم واقعات کے سلسلے میں یکے بعد دیگرے نازل ہوئے پھر یک جا جمع کر کے ایک سورت کی شکل میں مرتب کر دئیے گئے۔ مثلاً غزوۂ احزاب سے پہلے کے غزوات، تاریخی پس منظر۔ غزوہ احزاب، نکاح زینب پر پروپیگنڈے کا طوفان، پردے کے ابتدائی احکام، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خانگی زندگی کےمعاملات، سب اس میں شامل ہیں۔ (تفہیم القرآن)