سورة السجدة - آیت 29

قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِيمَانُهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے کہ فیصلہ کے دن کافروں کو ان کا ایمان نفع نہیں پہنچائے گا اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ فرماتا ہے کہ جب عذاب الٰہی آ جائے گا اور جب اس کا غصہ اور غصب اتر پڑے گا۔ خواہ دنیا میں ہو خواہ آخرت میں اس وقت کا نہ تو ایمان نفع دیتا ہے اور نہ مہلت ہی ملتی ہے۔ (ابن کثیر)