سورة السجدة - آیت 28
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور کفار مکہ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو بتاؤ کہ یہ فیصلہ (٢١) کب ہوگا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی کافروں کا ہمیشہ یہ سوال ہوتا ہے کہ ہمیں جو عذاب کے نزول کی دھمکی دیتے ہو۔ اور یہ کہ تم ہم پر فتح پاؤ گے اور ہم سے بدلہ لے لو گے، وہ وقت کب آئے گا؟ ہم تو تمہیں مدتوں سے مغلوب، زیر اور بے وقعت دیکھ رہے ہیں۔ چھپ رہے ہو۔ ڈر رہے ہو اگر سچے ہو تو اپنے غلبے کا اور اپنی فتح کا وقت تو بتاؤ۔