سورة السجدة - آیت 26

أَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسَاكِنِهِمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ ۖ أَفَلَا يَسْمَعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا اس بات نے کفار مکہ کو راہ نہیں دکھائی (19) کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کر دین جن کی بستیوں سے یہ لوگ گذرتے ہیں، بے شک اس میں بہت سی نشانیاں ہیں، کیا یہ لوگ سنتے نہیں ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پچھلی اُمتیں، جو تکذیب اور عدم ایمان کی وجہ سے ہلاک ہوئیں یعنی قوم عاد قوم ثمود اور قوم شعیب جو عرب تعلق رکھنے والی قومیں تھیں۔ کیا یہ نہیں دیکھتے کہ آج ان کا وجود دنیا میں نہیں ہے۔ البتہ ان کے مکانات ہیں جن کے یہ وارث بنے ہوئے ہیں۔ اس سے اہل مکہ کو یہ تنبیہ ہے کہ تمہارا حشر بھی یہی ہو سکتا ہے اگر تم ایمان نہ لائے۔ (احسن البیان)