سورة آل عمران - آیت 60

الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَلَا تَكُن مِّنَ الْمُمْتَرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یہ آپ کے رب کی طرف سے حق بات ہے، اس لیے آپ شک کرنے والوں میں سے نہ ہوجائیے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حضرت عیسیٰ کی پیدائش کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ فرمایا ہے وہ سچ اور حق ہے ۔ اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس لیے آپ شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا۔