سورة الروم - آیت 12
وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جس دن قیامت (٦) برپا ہوگی اس دن مجرم لوگ حیران و پریشان ہوجائیں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قیامت کے دن گنہگارنااُمید،رسوااورخاموش ہوجائیں گے۔انہیں کوئی دلیل نہ سوجھ رہی ہوگی۔قیامت والے دن کافروں اورمشرکوں کایہی حال ہوگا۔وہ اپنی نجات سے بھی مایوس ہوجائیں گے اورکسی کی سفارش یاامدادسے بھی۔