سورة العنكبوت - آیت 37

فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

لیکن ان لوگوں نے انہیں جھٹلایا تو سخت زلزلے نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا اور اپنے گھروں میں اوندھے منہ گرے ہوئے ہلاک ہوگئے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کی نصیحتوں پر کان نہ دھرا،بلکہ انھیں جھوٹا کہا۔ اس بناء پر ان پرعذاب الٰہی برس پڑا۔ چنانچہ ایک سخت بھونچال آیا اور ساتھ ہی اتنی تندوتیزآواز آئی جس سے دل اُڑ گئے اور روحیں پرواز کر گئیں، اور وہ گھٹنوں کے بل بیٹھے کے بیٹھے رہ گئے۔