سورة آل عمران - آیت 43
يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّكِ وَاسْجُدِي وَارْكَعِي مَعَ الرَّاكِعِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے مریم (37) تم اپنے رب کے لیے خاکساری اختیار کرو، اور سجدہ کرو، اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ساتھ ہی ساتھ فرشتوں نے سیدہ مریم کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ بطور شکر اللہ کی مزید فرمانبردار بن کر رہے اور اس مسجد میں جو جماعت ہوتی ہے وہ بھی اس میں شامل ہوکر نماز با جماعت کا اہتمام کرے معلوم ہے كہ عورت اجتماعیت میں نماز پڑھ سکتی ہے۔ مرد اور عورت دونوں دین کا کام کرسکتے ہیں۔