سورة العنكبوت - آیت 9
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّالِحِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو لوگ ایمان (٦) لائیں گے اور عمل صالح کریں گے ہم روز قیامت کے انہیں نیک لوگوں کی جماعت میں داخل کردیں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نیک بندوں میں شمار کر لوں گا: یعنی اگر کسی کے والدین مشرک ہوں گے تومومن بیٹانیکیوں کے ساتھ ہوگاوالدین کے ساتھ نہیں، اس لیے گو تو دنیا میں والدین اس کے بہت قریب رہے ہوں گے۔لیکن اس کی محبت دینی اہل ایمان ہی کے ساتھ تھی،تواللہ ان کوصالحین کے زمرہ میں شامل فرمادے گا۔