سورة القصص - آیت 42
وَأَتْبَعْنَاهُمْ فِي هَٰذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ هُم مِّنَ الْمَقْبُوحِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اس دنیا میں ہم نے ان کے پیچھے لعنت لگادی اور قیامت کے دن وہ لوگ نہایت بدحال اور بدشکل ہوں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی فرعون اور آل فرعون پر بعد میں آنے والی دنیا لعنت ہی بھیجتی رہے گی اور انھیں بُرے لفظوں میں یاد کیاجاتا رہے گا ۔ آخرت میں بھی وہ بدحال ہوں گے یعنی چہرے سیاہ اور آنکھیں نیلگوں ہوں گی جیسا کہ جہنمیوں کے تذکرے میں آتاہے۔