سورة القصص - آیت 11
وَقَالَتْ لِأُخْتِهِ قُصِّيهِ ۖ فَبَصُرَتْ بِهِ عَن جُنُبٍ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
موسی کی ماں نے ان کی بہن سے کہا (٧) کہ اس کے پیچھے پیچھے جاؤ تو وہ انہیں دور سے دیکھتی رہی اور لوگوں کو پتہ نہ چلا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے: ام موسیٰ کے تین بچے تھے سب سے بڑی لڑکی تھی اس کے ہارون علیہ السلام اوران کے ایک سال بعدموسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے تھے بہن ان سے آٹھ دس سال بڑی تھی۔اُم موسیٰ نے اپنی بڑ ی بچی سے فرمایاکہ بیٹی تم اس صندوق پرنظریں جماکرکنارے کنارے چلی جاؤ۔ اور دیکھوکہ کیاانجام ہوتاہے حتیٰ کہ اس نے دیکھ لیاکہ اس کابھائی فرعون کے محل میں چلاگیاہے۔