سورة النمل - آیت 90
وَمَن جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو لوگ برا عمل کریں گے وہ اپنے چہروں کے بل جہنم میں ڈال دیے جائیں گے تمہیں تمہارے کیے کا ہی بدلہ دیا جائے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
سزا یا بُرے اعمال کے برے بدلے کے مطابق اللہ کا ضابطہ یا قانون یہ ہے کہ جتنا کسی نے جرم کیاہے اسے اتنی ہی سزا دی جائے کیونکہ اللہ کسی حال میں بھی اپنے بندوں پر زیادتی نہیں کرتا۔ اپنی اپنی کرنی اور اپنی اپنی بھرنی اکثر مفسرین سے مروی ہے کہ برائی سے مراد شرک ہے (عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، حاکم اور ذہبی نے اسے صحیح کہاہے۔) شرک کی سزا ہی خلود فی النار ہے۔