أَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا اللَّيْلَ لِيَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
کیا وہ دیکھتے نہیں ہم نے رات (٣٣) اس لیے بنائی ہے کہ تاکہ وہ اس میں آرام کریں اور دن کو روشن بنایا ہے بے شک اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو ایماندار ہیں
غور وفکر کرنے والوں کے لیے بے شمار نشانیاں ہیں جو اللہ کی توحید اور قدرت کاملہ پر دلالت کرتی ہیں۔ جو کھلی دلیل ہے اس کی اطاعت کی فرضیت پر، اس کے حکموں کو بجا لانے پر اور اس کے منع کردہ کاموں سے رکے رہنے پر، اور اس کے نبیوں کو سچا ماننے کی اصلیت پر کہ اس نے رات کو پُر سکون بنایاتاکہ تم آرام حاصل کرلو، دن بھر کی تھکان دو ر کرلو، اور دن کو روشن بنایاتاکہ تم کسب معاش میں دوڑ دھوپ کر لو۔ سفر، تجارت، کا روبار با آسانی کرسکو۔ یہ تمام چیزیں ایک مومن کے لیے تو کافی سے زیادہ دلیل ہیں۔