سورة النمل - آیت 68
لَقَدْ وُعِدْنَا هَٰذَا نَحْنُ وَآبَاؤُنَا مِن قَبْلُ إِنْ هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ایسا وعدہ تو ہم سے اور ہمارے باپ دادوں سے پہلے بھی کیا گیا تھا یہ باتیں گذرے ہوئے لوگوں کے افسانے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
وہ اس پر سخت متعجب ہیں کہ مدتوں سے، اگلے زمانوں سے یہ سنتے تو چلے آتے ہیں لیکن ہم نے تو کسی کو مرنے کے بعد جیتا ہوادیکھا نہیں بس یہ سنی سنائی باتیں ہیں ۔ انہوں نے اپنے اگلوں سے سنیں، انہوں نے اپنے پہلے والوں سے سنیں اور ہم تک پہنچیں ان میں کچھ حقیقت نہیں۔