سورة النمل - آیت 54
وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے لوط (١٩) کو مبعوث کیا جنہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ جان بوجھ کر بدکاری کرتے ہو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ذکر قوم لوط: یہاں لفظ (تُبْصِرُوْنَ) استعمال ہواہے جو دیکھنے کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے اور سمجھنے کے معنوں میں بھی اس لحاظ سے ان دو آیات کے کئی مطلب ہوسکتے ہیں، ایک یہ کہ تم خود بھی یہ سمجھتے ہو کہ یہ گند اور بے حیائی کا کام ہے اور خلاف فطرت ہے۔