سورة النمل - آیت 17

وَحُشِرَ لِسُلَيْمَانَ جُنُودُهُ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور سلیمان کے لیے جنوں، انسانوں اور چڑیوں پر مشتمل بہت سے لشکر جمع (١٠) کردیئے گئے، جو نظم و ضبط کے پابند رکھے جاتے تھے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سیدناسلیمان علیہ السلام کالشکر: یعنی آپ کالشکرتین انواع پرمشتمل ہوتاتھا۔اس میں انسان بھی شامل تھے، جن بھی اورپرندے بھی۔ اور ان سے آپ مختلف قسم کے کام لیتے تھے اوریہ لشکر ملا جلا نہیں ہوتا تھا۔ بلکہ جب آپ کسی مہم پر جاتے تو انسانوں کا لشکر الگ، جنوں کا الگ اور پرندوں کا الگ لشکرساتھ چلتاتھا۔بھاری اورزیادہ مشقت طلب کام جنوں سے لیتے تھے اورپیغام رسانی سراغ رسانی اورپانی وغیرہ کی تلاش کاکام پرندوں سے لیتے تھے نیزبعض دفعہ پرندوں کے جھنڈ سے لشکرپرسایہ کرنے کاکام بھی لیاجاتاتھا۔