سورة النمل - آیت 13
فَلَمَّا جَاءَتْهُمْ آيَاتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوا هَٰذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس جب ان کے پاس ہماری کھلی نشانیاں (٧) پہنچ گئیں تو انہوں نے کہا کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
موسیٰ علیہ السلام اپنے بھائی ہارون علیہ السلام کے ہمراہ فرعون کے دربار میں پہنچے۔ اسے اللہ کاپیغام بھی پہنچایا اور اپنی رسالت کی صداقت کے طورپریہ دونوں معجزات بھی دکھائے لیکن ان لوگوں نے معجزات کو جادو کے کرشمے یا شعبدہ بازیاں کہہ دیا۔ حالانکہ ان کے دلوں میں یہ یقین آگیاتھاکہ یہ معجزات فی الواقع اللہ کی عطا کردہ نشانیاں ہیں ۔ جادو کے کرشمے نہیں ہیں اور موسیٰ علیہ السلام فی الواقع اللہ کے رسول ہیں مگر یقین کے باوجود انکار کردینا محض تکبر کی بنا پر تھا۔ پھر دیکھ لیں کہ ان مفسدوں کاانجام کس قدر حیرت ناک اور کیسا عبرت ناک ہوا۔