وَأَلْقِ عَصَاكَ ۚ فَلَمَّا رَآهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّىٰ مُدْبِرًا وَلَمْ يُعَقِّبْ ۚ يَا مُوسَىٰ لَا تَخَفْ إِنِّي لَا يَخَافُ لَدَيَّ الْمُرْسَلُونَ
اور آپ اپنی لاٹھی زمین پر ڈال دیجیے، پس جب انہوں نے اسے ہلتے دیکھا جیسے کوئی سانپ ہو تو پیٹھ پھیر کر بھاگ پڑے، اور پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھا (اللہ نے کہا) اے موسیٰ ! آپ ڈریے نہی، میرے پاس رسول ڈرا نہیں کرتے ہیں۔
نبی کو نبوت سے پہلے اپنے نبی بننے کا علم نہیں ہوتا۔ اس آیت سے کئی امور پر روشنی پڑتی ہے مثلاً سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی لاٹھی سانپ بن جانے کا معجزہ آپ کو سب سے پہلے اسی مقام پر عطا ہواتھا۔ دوسرا طبعی خوف پیغمبر کو بھی لاحق ہوسکتاہے کیونکہ وہ بھی بالآخر انسان ہی ہوتے ہیں ۔ تیسرے یہ کہ پیغمبر عالم الغیب نہیں ہوتے، موسیٰ علیہ السلام کو قطعی طور پر علم نہ تھاکہ آپ کو نبوت عطا ہوگی اور نبوت یا رسالت عطا ہونے کے وقت طبیعت گراں بار ہوجاتی ہے اور کچھ نا معلوم سا خطرہ محسوس ہونے لگتاہے۔ جیساکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی غار حرا میں ایسا خوف لاحق ہواتھااسی لیے اللہ تعالیٰ نے تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ’’رسول میرے حضور ڈرا نہیں کرتے۔ ‘‘