سورة الشعراء - آیت 211

وَمَا يَنبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور نہ یہ ان کے لئے مناسب ہے اور نہ وہ ایسا کرسکتے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

دوسری وجہ یہ کہ جہاں وہ اس کے اہل نہیں وہاں ان میں اس کو اٹھانے اور لانے کی طاقت بھی نہیں یہ تو وہ ذی عزت اور مرتبے والا کلام ہے کہ اگر کسی بڑے سے بڑے پہاڑ پر بھی اترے تو اسے چکنا چور کردے۔