سورة الشعراء - آیت 201
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ لوگ جب تک دردناک عذاب نہ دیکھ لیں گے اس پر ایمان نہیں لائیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ لوگ دراصل لاتوں کے بھوت ہیں ان کاعلاج دلائل نہیں بلکہ ڈنڈا ہے۔ یعنی جب تک اللہ کاعذاب اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لیں گے ایمان نہیں لائیں گے، خواہ یہ عذاب دنیا میں ان پر آئے یا موت کے وقت اسے دیکھیں یا اسے قیامت کو دیکھیں۔ اس وقت یہ سب باتیں مانتے چلے جائیں گے۔ لیکن اس وقت ان کے ماننے کی کچھ قدر وقیمت نہ ہوگی۔