سورة الشعراء - آیت 199
فَقَرَأَهُ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جو انہیں پڑھ کر سنا دیتا، تب بھی اس پر ایمان نہیں لاتے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جیسے قرآن میں فرمان ہے کہ اگر آسمان کا دروازہ بھی ان پر کھول دیا جاتااور یہ خود چڑھ جاتے تب بھی یہی کہتے ’’ہمیں نشہ پلادیا گیا ہے، ہماری آنکھوں پر پردہ ڈال دیاگیاہے۔ ایک اور جگہ ارشاد ہے کہ اگر ان کے پاس فرشتے آجاتے اور مردے بول اٹھتے، تب بھی انھیں ایمان نصیب نہ ہوتا۔‘‘