سورة الشعراء - آیت 159
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور بیشک آپ کا رب بڑی عزت والا بے حد مہربان ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قوم ثمود علیہ السلام کی تباہی بھی اللہ کی سنت کے عین مطابق ہوئی اوراس میں بھی عبرت کے کئی اسباب پوشیدہ ہیں کاش یہ لوگ اس واقعہ سے ہی سبق حاصل کریں۔ مگراکثرلوگوں کوایمان لانانصیب نہ ہوا۔اس میں کچھ شک نہیں کہ اللہ غالب ہے اوروہ رحیم بھی ہے