سورة الشعراء - آیت 116

قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

لوگوں نے کہا، اے نوح اگر تم دعوت و تبلیغ (٣٢) سے باز نہ آؤ گے تو سنگسار کردیے جاؤ گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

نوح علیہ السلام نے تقریباًساڑھے نوسوسال تبلیغ کی،اس کے باوجودان کی قوم بداخلاقی اور اغراض پرقائم رہی اور بالآخرصاف صاف یہ کہہ دیاکہ اگراب ہمیں اس دین کی دعوت دی توہم تجھ پرپتھراؤکرکے تمہاری جان لے لیں گے۔ جب نوح علیہ السلام قوم میں سے کسی نئے فردکے ایمان لانے سے قطعاًمایوس ہوگئے توآپ کے ہاتھ بھی جناب باری میں اٹھ گئے۔