سورة الشعراء - آیت 107
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بیشک میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
امانت دارسے مراد۔ یعنی جووحی مجھ پرنازل ہوتی ہے وہ بلاکم وکاست تم تک پہنچانے والا ہوں، میں اس میں کمی پیشی نہیں کرتا۔ لہٰذا تمہیں میرے متعلق ہرگزکچھ بدگمانی نہ رکھناچاہیے۔اورایسی بدگمانی کرنے کے سلسلہ میں اللہ سے ڈرتے رہناچاہیے۔ اورمجھے اللہ کاامانت دار پیغمبر سمجھ کرمیری اطاعت کرناچاہیے۔