سورة آل عمران - آیت 11
كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ ۗ وَاللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان کا حال فرعونیوں جیسا اور ان لوگوں جیسا ہے جو ان سے پہلے تھے، انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا، تو اللہ نے ان کے گناہوں کے سبب انہیں پکڑ لیا، اور اللہ کا عذاب بڑا سخت ہوتا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
آیت نمبر ۱۰میں جیسے آل فرعون اور دوسری قوموں کی بربادی کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس آیت میں بھی اللہ تعالیٰ نے انسانی نفسیات کو جھنجھوڑا ہے کہ جس نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور کفر کیا ان کا حشر بھی ان جیسا ہی ہوگا اس لیے سبق حاصل کرنا چاہیے کہ وہ سزا دینے والا ہے اور وہ شدت سے عذاب دے گا۔