سورة الشعراء - آیت 90
وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور متقیوں کے لیے جنت قریب (٢٦) کردی جائے گی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قیامت کے دن اہل جنت کے جنت میں داخل ہونے سے پہلے ہی جنت اپنی تمام دلکشیوں اور رعنائیوں سمیت پرہیزگاروں کے قریب کر دی جائے گی۔ جسے دیکھ کر وہ بہت مسرور ہوں گے اور داخلے کے لیے مسرور ہوں گے۔ اسی طرح دوزخ اپنی تمام ہولناکیوں اور چنگھاڑوں سمیت گمراہ لوگوں کے سامنے لائی جائے گی۔ اور اہل دوزخ کو دیکھ کر وہ اور بھی جوش دکھانے اور چنگھاڑنے لگے گی۔ یہ منظر دیکھ اہل دوزخ کے دوزخ میں داخل ہونے سے پہلے ہی دل اُڑ جائیں گے۔