سورة آل عمران - آیت 9
رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے ہمارے رب ! تو لوگوں کو اکٹھا کرے گا ایک ایسے دن میں جس کے آنے میں کوئی شبہ نہیں ہے، بے شک اللہ میعاد کے خلاف نہیں کرتا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جو لوگ پختہ علم والے ہوتے ہیں وہ ان متشابہات کے پیچھے نہیں پڑتے، ٹیڑھی سوچ رکھنے والے، خود گمراہ ہونے والے اور دوسروں کو گمراہ کرنے والے، مومن مشرک، سب کو اکٹھا کرکے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ کرے گا اور جس نے جیسے عمل کیے ہوں گے ویسا ہی ان كو بدلہ دیا جائے گا۔ ایمان بالآخرت، ایمان بالغیب کا اتنا اہم جزو ہے جو انسان کی زندگی کا رخ بدل دیتا ہے۔ لہٰذا یاددہانی کے طور پر (راسخون فی العلم) نظریہ آخرت كو مومنوں کی دعا کا حصہ بنا دیا گیا۔