سورة الفرقان - آیت 35

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هَارُونَ وَزِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے موسیٰ (١٦) کو تورات دی اور ان کے بھائی ہارون کو ان کا وزیر بنا دیا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

انبیاء کی دشمنی کا خمیازہ: اللہ تعالیٰ مشرکین کو اور آپ کے مخالفین کو اپنے عذابوں سے ڈرا رہا ہے کہ تم سے پہلے جن لوگوں نے میرے نبیوں کی نہ مانی، ان سے دشمنی کی، ان کی مخالفت کی، میں نے انھیں تہس نہس کر دیا، فرعونیوں کا حال تم سن چکے ہو کہ موسیٰ اور ہارون علیہما السلام کو ان کی طرف نبی بنا کر بھیجا لیکن انھوں نے نہ مانا، جس کے باعث اللہ کا عذاب آگیا اور سب ہلاک کر دئیے گئے۔