سورة النور - آیت 38

لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِ ۗ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تاکہ وہ لوگ جو نیک کام کرتے ہیں اللہ انہیں اس کا سب سے اچھا بدلہ دے اور اپنے فضل سے انہیں زیادہ بھی دے، اور اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب روزی دیتا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ لوگ تو اس توقع پر یہ سارے کام کرتے ہیں کہ اللہ کے ہاں اپنے ان اعمال کا بہتر بدلہ ملے جو یقینا انھیں مل جائے گا۔ اللہ صرف ان کے اعمال کا بہتر بدلہ ہی نہ دیں گے بلکہ اس کے علاوہ انھیں ایسی ایسی نعمتوں سے نوازیں گے جو اس وقت ان کے خیال میں بھی نہیں آ سکتیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ جس سے راضی اور خوش ہو جائیں تو اللہ کے ہاں کسی چیز کی کمی ہے جو اسے نہ دے گا۔