سورة النور - آیت 34

وَلَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ آيَاتٍ مُّبَيِّنَاتٍ وَمَثَلًا مِّنَ الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلِكُمْ وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ہم نے تمہارے لئے کھلی آیتیں (٢٢) اور تم سے پہلے جو لوگ گزر چکے ہیں ان کے واقعات اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت نازل کی ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

واضح احکام: سے مراد وہ تمام احکام ہیں جو ابتدائے سورہ نور سے بیان ہو رہے ہیں۔ جیسے (۱) زنا اور قذف کی حد۔ (۲) لعان کا طریقہ (۳) معاشرہ کو فحاشی سے پاک رکھنے کے لیے احکام و ہدایات وغیرہ۔ پہلے لوگوں کی مثالیں: مثالیں بیان کرنے سے مراد کہ تمہیں معلوم ہو جائے کہ تم سے پہلے جن جن لوگوں نے اللہ کے احکامات سے سرتابی کی، تو ایسی قوموں کا کیا حشر ہوا۔ لہٰذا اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے ان سابقہ نظائر میں بہت سے نصیحت آموز اسباب موجود ہیں۔