سورة المؤمنون - آیت 89

سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ فَأَنَّىٰ تُسْحَرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

وہ یہی جواب دیں گے کہ ہر چیز کا بادشاہ صرف اللہ ہے، آپ کہئے تو پھر تم جادو کئے ہوئے کی طرح کہاں بھٹکتے پھر رہے ہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تم پر کہاں سے جادو چل جاتا ہے؟: وہ اقرار کریں گے کہ اتنا بڑا بادشاہ، ایسا خود مختار اللہ واحد ہی ہے۔ پھر آپ کہیے کہ ایسا کون سا جادو تم پر ہو گیا ہے کہ باوجود اس اقرار کے پھر بھی دوسروں کی پرستش کرتے ہو۔