سورة المؤمنون - آیت 57

إِنَّ الَّذِينَ هُم مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بیشک جو لوگ اپنے رب کے خوف سے لرزنے والے (١٦) ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان لوگوں کے مقابلہ میں اب اللہ تعالیٰ نے مخلص بندوں کی چند صفات بتائیں۔ فرمایا کہ احسان اور ایمان کے ساتھ ساتھ نیک اعمال کرنا اور پھر اللہ کے خوف سے تھرتھرانا اور کانپتے رہنا یہ ان کی صفت ہے۔ حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مومن نیکی اور خوف الٰہی کا مجموعہ ہوتا ہے۔ منافق برائی کے ساتھ نڈر اور بے خوف ہوتا ہے۔ (تفسیر طبری)