سورة المؤمنون - آیت 34

وَلَئِنْ أَطَعْتُم بَشَرًا مِّثْلَكُمْ إِنَّكُمْ إِذًا لَّخَاسِرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اگر تم لوگوں نے اپنے ہی جیسے ایک انسان کی ابت مانی تو یقینا تم گھاٹے میں رہو گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

وہ خسارہ یہی ہے کہ تم اپنے جیسے ہی انسان کو رسول مان کر اس کی فضیلت و برتری کو تسلیم کر لو گے جب کہ ایک بشر، دوسرے بشر سے افضل کیونکر ہو سکتا ہے؟ وہ بھی تمہارے ہی جیسا انسان اور کھانے پینے کا محتاج ہے۔ یہی وہ مغالطہ ہے جو منکرین بشریت رسول کے دماغوں میں رہا ہے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ جس بشر کو رسالت کے لیے چن لیتا ہے تو وہ اس وحی و رسالت کی وجہ سے دوسرے تمام غیر نبی انسان سے شرف و فضل میں بہت بالا اور نہایت ارفع ہو جاتا ہے۔