سورة المؤمنون - آیت 19

فَأَنشَأْنَا لَكُم بِهِ جَنَّاتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ لَّكُمْ فِيهَا فَوَاكِهُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پھر اس پانی سے ہم تمہارے لیے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کرتے ہیں، ان میں تمہارے لیے بہت سے پھل تیار ہوتے ہیں اور ان میں سے بعض کو تم غذا کے طور پر استعمال کرتے ہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آسمانی بارش سے رب العالمین تمہارے لیے روزیاں اگاتا ہے۔ لہلہاتے ہوئے کھیت ہیں، کہیں سر سبز باغ ہیں جو خوشنما اور خوش منظر ہونے کے علاوہ مفید اور فیض والے ہیں کھجور اور انگور اور اسی طرح کے میوے اس نے پیدا کر دئیے ہیں جن سے تم لطف اندوز ہوتے ہو اور کچھ کھاتے ہو۔