سورة الحج - آیت 50
فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کیا، انہیں ان کا رب معاف کردے گا اور جنت میں انہیں عزت کی روزی ملے گی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
عزت کی روزی سے مراد جنت ہے: اور ایک مطلب یہ ہے کہ اہل جنت کو جو کچھ بھی کھانے پینے کو ملے گا، اعلیٰ قسم کا ہوگا، خواہ پھل ہوں، مشروبات ہوں یا دوسری اشیاء جن پر رزق کا اطلاق ہوتا ہے۔ یہ سب کچھ اعلیٰ قسم کے برتنوں اور تختوں پر بیٹھا کر پیش کیا جائے گا۔