سورة الأنبياء - آیت 106
إِنَّ فِي هَٰذَا لَبَلَاغًا لِّقَوْمٍ عَابِدِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بیشک اس خبر میں ایک پیغام (٣٩) ہے، ان لوگوں کے لیے جو میری عبادت کرتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
فی ہَذَا سے مراد: وہ نصیحت و تنبیہ ہے جو اس قرآن میں مختلف انداز سے بیان کی گئی ہے۔ جس میں پوری نصیحت و کفایت ہے۔ ان کے لیے جو ہمارے عبادت گزار بندے ہیں جو ہماری مانتے ہیں اپنی خواہش کو ہمارے نام پر قربان کر دیتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو اپنی منزلِ مقصود کو یقینا پالیں گے۔