سورة البقرة - آیت 18

صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

وہ لوگ بہرے ہیں گونگے ہیں، اندھےہیں، کبھی بھی (حق کی طرف) نہیں لوٹیں گے (37)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اب منافقوں کی یہ حالت ہے کہ یہ حق سننے سے بہرے ہیں، حق بولنے سے گونگے ہوگئے ہیں اور حق سامنے آتا ہے تو دیکھ نہیں سکتے۔