سورة الأنبياء - آیت 32
وَجَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَّحْفُوظًا ۖ وَهُمْ عَنْ آيَاتِهَا مُعْرِضُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے آسمان کو محفوظ چھت بنایا اور وہ لوگ اس میں موجود نشانیوں سے منہ پھیرے ہوئے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
آسمان و زمین میں اللہ کی بہت سی نشانیاں ہیں جو لوگوں کے سامنے موجود ہیں لیکن پھر بھی کوئی غور و فکر نہیں کرتے۔ کہ کتنا بلند، کس قدر عظیم الشان یہ آسمان ہمارے سروں پر بغیر ستون کے اللہ تعالیٰ نے قائم کررکھا ہے۔ اگر غور کر لیتے تو بآسانی اس نتیجہ پر پہنچ سکتے کہ ان اشیاء کو پیدا کرنے والی اور ان میں نظم وضبط رکھنے والی ضرور کوئی نہ کوئی ہستی موجود ہے۔ جو اتنی بااختیار، علیم اور مقتدر ہے جو کہ ان تمام اشیاء پر کنٹرول کر رہی ہے اور وہ ایک ہی ہوسکتی ہے۔ تو پھر انھیں کسی معجزے کے مطالبہ کی ضرورت پیش نہ آتی۔