سورة الأنبياء - آیت 6

مَا آمَنَتْ قَبْلَهُم مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا ۖ أَفَهُمْ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ان سے پہلے کسی ایسی بستی کے لوگ ایمان نہیں لائے جس کو ہم نے (بالاخڑ ان کے گناہوں کی وجہ سے) ہلاک کردیا تو کیا یہ لوگ ایمان لے آئیں گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

لیکن اگر معجزہ ظاہر ہونے کے بعد بھی اپنے کفر سے نہ ہٹے تو پھر عادت الٰہی کے تحت عذاب الٰہی میں پکڑ لیے جائیں گے۔ پہلی قوموں کی ہلاکت کا سبب بھی یہی تھا کہ انھوں نے معجزہ کا مطالبہ کیا جو انھیں دیا گیا مگر وہ پھر بھی ایمان نہ لائے۔ اب اس امر کی کیا ضمانت ہے کہ یہ معجزہ دیکھ کر ایمان لے ہی آئیں گے۔