سورة مريم - آیت 25

وَهُزِّي إِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسَاقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور کھجور کے درخت (١٣) کو پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ، چیدہ اور تازہ کھجوریں تمہارے لیے گریں گی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

زچگی کے دوران اللہ تعالیٰ کی معجزانہ مدد: جس کھجور کے درخت کا سیدہ مریم نے سہارا لیا تھا وہ قدرے بلندی پر واقع تھا ا س کے نیچے سے پھر اسی فرشتے کی آواز سنائی دی جس نے لڑکے کی بشارت دی تھی۔ اور وہ آواز یہ تھی کہ ذرا نیچے تو دیکھو اللہ نے ٹھنڈے اور میٹھے پانی کا چشمہ جاری کر دیا ہے۔ یہ تمھارے پینے کے لیے ہے۔ اور اس کھجور کے تنے کو ہلاؤ تو تازہ پکی ہوئی کھجوریں جھڑنے لگیں گی کہ یہ سیدہ مریم کے کھانے اور پینے کا سامان کیا گیا اور یہ دونوں چیزیں معجزانہ طور پر پیدا کی گئیں تھیں جو زچگی کی حالت میں سادہ اور متوازن غذا بھی تھی۔