سورة الكهف - آیت 101
الَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِي غِطَاءٍ عَن ذِكْرِي وَكَانُوا لَا يَسْتَطِيعُونَ سَمْعًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جن کی آنکھوں پر (دنیا میں) مریی یاد سے پردہ پڑا ہوا تھا، اور (جو شدت عداوت سے) ہمارا کلام نہیں سن سکتے تھے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے انھیں کان اور آنکھیں عطا کیں تھیں اس کے لیے ان لوگوں نے ان اعضاء سے کوئی کام نہ لیا اور وہ مقصد یہ تھا کہ آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا مشاہدہ کریں اور حق بات سننے کے لیے ان کے کان ہر وقت آمادہ ہوں۔ کافروں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کی عبادت کرکے ان کی حمایت سے میرے عذاب سے بچ جائیں گے؟ یہ ناممکن ہے۔